ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "CPI" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے كہ فلسطين فورم كے چئير مين حافظ كريم نے اعلان كيا ہے فلسطين ڈے كی مناسبت سے سالانہ اجتماع برطانیہ كے دوسرے بڑے شہر مانچسٹر میں 23 اور 24 جون كو منعقد ہوگا۔ انہوں نے كہا بيت المقدس سے محبت كرنے والے مسلم اور غير مسلم افراد كا مسلسل دوسرے سال سے فلسطين ڈے كے سالانہ اجتماع كی صورت میں اكٹھے ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا اس اجتماع كا مقصد وطن سے دور اس نسل كو فلسطينی سرزمين سے آشنا كرانا ہے جو اپنی سرزمين كے تمدن تاريخ اور ادبيات سے نا آشنا ہیں۔
انہوں نے كہا كہ فلسطين ڈے پر ہم صیہونی حكومت كے ظلم و ستم اور فلسطينی مہاجرين كی بات نہیں كریں گے بلكہ ملت فلسطين كو واپسی كی اميد دلائیں گے آج ہم آزادی كے بالكل قريب ہیں، فلسطينی جوان اور نوجوان اس واقعہ كو سمجھنے كی كوشش كریں۔
1025727