قم اور كربلا كے مقدس شہروں كو منہ بولی بہنوں كا درجہ دے ديا گيا

IQNA

قم اور كربلا كے مقدس شہروں كو منہ بولی بہنوں كا درجہ دے ديا گيا

23:09 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343023
بين الاقوامی گروپ: قم اور كربلا كے مئيرز كی ملاقات میں دونوں مقدس شہروں كے لیے منہ بولی بہنیں معاہدے كی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے قم كی انتظامیہ كے شعبہ تعلقات عامہ سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قم اور كربلا كے مئيرز كی مشتركہ نشست میں دو طرفہ تعلقات كو فروغ دينے كے ضمن میں دونوں صوبوں كے درميان منہ بولی بہنوں كے نام سے ايك معاہدے پر بھی دستخط كر دئیے گئے ۔
اس معاہدے میں ثقافتی تعاون كے ساتھ ساتھ شہر كا نطم و نسق چلانے كے حوالے سے تجربات كے تبادلے پر بھی زور ديا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ حجت الاسلام محمد حسين موسی پور نے كربلا كے مئير كی جانب سے دورے كی دعوت كا شكریہ ادا كرتے ہوئے كہا : كربلا كا مقدس شہر تمام ايرانيوں كا اوّلين گھر ہے ۔
1025982
نظرات بینندگان
captcha