صیہونی حكومت كی جانب سے مشرقی قدس میں ہزاروں گھروں كی تعمير

IQNA

بين الاقوامی برادری كی وارننگ كے باوجود :

صیہونی حكومت كی جانب سے مشرقی قدس میں ہزاروں گھروں كی تعمير

23:04 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343029
بين الاقوامی گروپ : بين الاقوامی برادری كی جانب سے صیہونی حكومت كو نئی رہائشی بستيوں كی تعمير پر خبردار كیے جانے كے باوجود مشرقی بيت المقدس میں ہزاروں گھروں كی تعمير كا منصوبہ منظور كر ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی قانون دان «دانيل سيدرمن»،نے ۹ جون بروز جمعہ كو اعلان كيا : تل آويو مشرقی بيت المقدس میں مزيد ۲۵۰۰ گھر تعمير كرنے كا ارادہ ركھتا ہے ۔
بستيوں كی تعمير كے خلاف جاری تحريك كے ركن سيدرمن نے فرانسيسی خبر رساں ايجنسی سے كہا : مزيد گھروں كی تعمير كا منصوبہ گزشتہ ماہ ايك نشست كے دوران منظور كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بين الاقوامی قوانين كی رو سے مغربی كنارے اور شرقی بيت المقدس میں تمام بستياں غير قانونی ہیں ۔
1025884
نظرات بینندگان
captcha