امريكہ میں نئی مسجد كا افتتاح

IQNA

امريكہ میں نئی مسجد كا افتتاح

23:21 - June 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2343045
بين الاقوامی گروپ : امريكی رياست واشنگٹن كے شہر "لانگ ويو" كے مسلمانوں نے ماہ رمضان سے ایک ہفتہ پہلے علاقے كی پہلی مسجد كے افتتاح كا فيصلہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "ٹريبيون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس مسجد كا تعميراتی مرحلہ غير مسلم شہريوں كی پرزور مخالفت كے باوجود اپنے تكميل كے قريب ہے ۔
مسجد كے امام جماعت "محمد رشاد" نے اس بارے میں كہا ہے كہ علاقے میں اس قسم كے مقدس مقام كے وجود پر اہل علاقہ كو لاحق تشويش كے باوجود مسجد كی تعمير مكمل ہو چكی ہے اور اس كی افتتاحیہ تقريب ماہ رمضان سے ايك ہفتہ پہلے منعقد كی جائے گی جبكہ اس تقريب كے دوران مسجد كے ہمسائيوں اور تعميراتی كام میں حصہ لينے والے افراد كی قدر دانی كی جائے گی ۔
1024149
نظرات بینندگان
captcha