عراق ؛ شيعہ محكمہ اوقاف پر حملے كا اصلی ذمہ دار تكفيری فرقہ ہے

IQNA

عراق ؛ شيعہ محكمہ اوقاف پر حملے كا اصلی ذمہ دار تكفيری فرقہ ہے

23:39 - June 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2343849
بين الاقوامی گروپ : ۸ جون كو سيد صدر الدين قبانچی نے عراق میں شيعہ محكمہ اوقاف پر حملے كی مذمت كرتے ہوئے تكفيری ٹولے كو اس كا ذمہ دار قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے عراق كی نيوز ايجنسی "براثا" ، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ نجف اشرف میں بڑے امام بارگاہ "الفاطمیہ" كے خطيب جمعہ حجت اسلام والمسلمين "سيد صدر الدين قبانچی" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ شيعہ محكمہ اوقاف میں بم دھماكہ ايسے ملك میں قومی اور دينی يكجہتی كو نشانہ بنانے كے لیے تھا جو گزشتہ دس سال سے فرقہ واریت كے ساتھ نبرد آزما ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ یہ دہشت گردانہ اور مجرمانہ اقدام شيعہ اور سنی مسلمانوں كے درميان اختلاف ايجاد كرنے كی غرض سے انجام ديا گيا ہے اور اہل بيت ﴿ع﴾ كے دشمنوں كی جانب سے محكمہ اوقاف اور شيعوں كے لیے سامرا میں امام حسن عسكری﴿ع﴾ كے حرم پاك كی تعميرنو كے سلسلے میں دھمکی آمیز پيغام بھی تھا ۔

1025664
نظرات بینندگان
captcha