بيت المقدس میں یہودی ميوزيم كی تعمير

IQNA

بيت المقدس میں یہودی ميوزيم كی تعمير

21:12 - June 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2346322
بين الاقوامی گروپ: صیہونی پلاننگ اينڈ كنسٹركشن كمیٹی نے بيت المقدس میں مسجد بيت العين كے نزديك جو سيلوان كے علاقہ میں ہے ايك عمارت تعمير كرنے كی منظوری دی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "Palestine Info" نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اوقاف اور ميراث اقصی فاونڈيشن نے ايك بيانیہ جاری كيا ہے؛ جس میں اعلان كيا گيا ہے كہ یہ عمارت یہودی ميوزيم بنانے كيلئے تعمير كی جارہی ہے۔
صیہونی اخبار "ھاآرتص" نے اس خبر كو 11 جون كو شائع كيا تھا جس میں بتايا كہ صیہونی وزارت سياحت اور بيت المقدس كی بلدیہ یہودی ميوزيم كی تعمير میں مالی امداد فراہم كرے گی۔اس بيانیہ میں مزيدكہا گيا ہے كہ صیہونی حكومت كا یہ اقدام اس كی غاصبانہ سياست كا حصہ ہے جس كے ذريعہ وہ شمالی بيت المقدس خصوصا سيلوان كے علاقہ پر اپنے قبضے كو مستحكم كرنا چاہتی ہے۔

1028215
نظرات بینندگان
captcha