بغداد میں زائرين كے راستے میں بم دھماكہ

IQNA

بغداد میں زائرين كے راستے میں بم دھماكہ

21:41 - June 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2346340
بين الاقوامی گروپ: عراق كے دارالحكومت بغداد میں آج صبح 13 جون كو امام موسی كاظم"ع'' كے حرم كے راستے میں زائرين كے درميان بم دھماكے سے متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے زاہرين امام موسی كاظم كے حرم كی طرف جا رہے تھے كہ راستے میں بم دھماكہ ہوا جس سے 9ا افراد شہيد اور 37 زخمی ہو گئے۔
عراقی سيكورٹی ذرائع نے اعلان كيا ہے كربلای معلی میں آج صبح كار بم دھماكے میں 3 افراد ہلاك اور 15 زخمی ہو گئے۔
اسی طرح ذرائع كا كہنا ہے كہ حلہ،صلاح الدين،موصل،الكوت اور كركوك كے شھروں میں بھی كار بم دھماكے ہوئے ہیں۔ عراق میں امام موسی كاظم ''ع'' كی شھادت كی مناسب سے سخت سيكورٹ كے اقدامات كئے گے ہیں۔ 33 ہزار سيكورٹی فورسز زائرين كی حفاظت كررہی ہیں۔

1029373
نظرات بینندگان
captcha