انڈونيشيا میں پہلے حجاب فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

انڈونيشيا میں پہلے حجاب فيسٹيول كا انعقاد

23:55 - June 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2346375
بين الاقوامی گروپ : ١۲ جون كو انڈونيشيا كے جزيرے "جاوہ" كے شہر "بندانگ" كی ميزبانی كے ساتھ پہلے حجاب فيسٹيول نے اپنے كام كا آغاز كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے رزنامہ «The Jakarta Post» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس دو روزہ فيسٹيول میں حجاب اور اسلامی ڈریس ڈيزائنرز اسلامی حجاب کے نئے اور دیدہ زیب نمونوں کی نمائش كریں گے ۔
واضح رہے كہ ١۰۰ سے زائد اسلامی لباس کے مشہور برانڈ اپنی مصنوعات اور نئے نمونوں كو منظر عام پر ركھیں گے ۔
اسی طرح اس فيسٹيول كے ضمن میں حجاب اور اسلامی ملبوسات كے ڈیزائن كے موضوع پر نشستوں كا اہتمام بھی كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ انڈونیشا میں منعقد ہونے والا پہلا حجاب فيسٹيول ١۴ جون كو اختتام پزير ہو گا ۔
1028298
نظرات بینندگان
captcha