بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے بانی بادشاہ "عبد العزيز" نے اپنے اقتدار كی حفاظت اور حكومت میں اتحاد برقرار ركھنے كے لیے ملك كے ۳۰ مختلف قبيلوں كی خواتين كے ساتھ رشتہ ازدواج قائم کیا تھا اگرچہ كہ یہ امر سعودی عرب میں ان كی حكومت كے استحكام كا باعث بنا ہے ليكن یہی طويل مدتی كام اس بات كا بھی باعث بنا ہے كہ آج دو خاندانوں السديری ﴿موجودہ بادشاہ كا مادری خاندان﴾ اور الشمری ﴿ ولی عہد كا مادری خاندان﴾ كے درميان اقتدار كی جنگ مزيد تيز ہو چکی ہے ۔