آل خليفہ پھر سے بحرين كے سعودی عرب سے الحاق كيلئے كوشاں

IQNA

آل خليفہ پھر سے بحرين كے سعودی عرب سے الحاق كيلئے كوشاں

23:45 - June 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2349311
بين الاقوامی گروپ: ايك سياسی شخصيت نے بحرين كے بادشاہ كے سعودی عرب كے سفر كو، بحرين اور سعودی عرب كے ساتھ الحاق كا منصوبہ قرار ديا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بحرينی سياسی شخصيت يحی الحديد نے العالم چينل كے نمائندہ كو انٹر ويو ديتے ہوئے كہا كہ بحرين كے بادشاہ كا حالیہ دورہ سعودی عرب بحرين كو سعودی عرب كے ساتھ ملانے كے منصوبہ كی ايك كڑی ہے۔
يحی الحديد نے كہا كہ بحرين كو ياد ركھنا چاہئے كہ بحرين اور سعودی عرب اكيلے اس منصوبہ كو پایہ تكميل تك نہیں پہنچا سكتے كيونكہ بحرين كے عوام كبھی بھی اس گھٹيا منصوبے كو كامياب نہیں ہونے دیں گے۔
1030630
نظرات بینندگان
captcha