ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق انتيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے موقع پر '' گفتمان عدالت'' ميگزين میں ''كيوں امام خامنہ ای كہیں'' كے عنوان سے مقالہ پيش كيا گيا، مصنف نے بڑے اچھے طريقے سے مسلمانوں كے درميان قائد انقلاب اسلامی كے لیے لفظ ''امام'' كے استعمال كی ضرورت كی تشريح كی ہے۔
مصنف نے لكھا مغربی ذرائع ابلاغ لفظ امام كی اہميت كو جانتے ہیں اور انھیں پتہ ہے كہ اگر كسی رہبر كے لیے لفظ ''امام'' استعمال ہو تو تمام مسلمان اس كی اتباع كرتے ہیں، اس لیے مغربی ذرائع ابلاغ ''امام خامنہ ای'' كی جگہ ''آيت اللہ خامنہ ای'' يا رہبر ايران كا لفظ استعمال كرتے ہیں۔ مصنف نے كہا رہبركبير انقلاب ''امام خمينی'' كے بارے میں بھی مغربی ذرائع ابلاغ اسی طرح كا رویہ ركھتے تھے۔
1032882