ہندوستان میں معراج رسول اكرم ''ص'' كی ياد میں تقريب كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں معراج رسول اكرم ''ص'' كی ياد میں تقريب كا انعقاد

23:24 - June 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2351092
ادب وآرٹ گروپ: معراج رسول اكرم ''ص'' كا واقعہ تاريخ بشريت كا حيرت انگيز ترين واقعہ ہے، اس سلسلے میں ہندوستان كی رياست اترپرديش كے شہر ''لكھنو'' كے ايك تعليمی انسٹی ٹيوٹ میں تقريب كا انعقاد كيا گيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق یہ تقريب ''لكھنو'' میں 16 جون كو منعقد ہوئی اس میں ہندوستان كے ممتاز علماء نے بعثت رسول اكرم ''ص'' اور معراج كے واقعہ كے بارے میں خطاب كيا۔ اس تقريب كی ابتداء میں جناب مصباحی نے قرآن كريم كی آيات كے ذريعے معراج كے واقعہ كی تشريح كی اور كہا معراج رسول اكرم '' ص'' تاريخ بشريت كا حيرت انگيز واقعہ ہے كيونكہ اس كا جائزہ انسانی عقل وشعور سے بالاتر ہے۔ اس سفر میں اللہ نے پيامبر ''ص''اسلام كو اپنی آيات سے آشنا كرايا اور نماز بھی معراج كا تحفہ ہے مسلمانوں كو اپنی زندگی میں نماز كی ادائيگی سے غافل نہیں ہونا چاہیے۔ 1034043
نظرات بینندگان
captcha