وسطی ايشيا كے سياسی سسٹم میں كميونزم كے اثرات باقی ہیں

IQNA

وسطی ايشيا كے سياسی سسٹم میں كميونزم كے اثرات باقی ہیں

10:16 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351137
بين الاقوامی گروپ: وسطی ايشيا دنيا كے ان علاقوں میں سے ہے جہاں مسلم آبادی موجود ہے۔ 1991 میں سويت يونين كی تقسيم كے بعد نئے سياسی سسٹم كا آغاز ہوا البتہ اس سارے عمل میں مسلم كميونٹی اور اسلامی تنظيموں كا كردار كم رنگ رہا ہے ۔
وسطی ايشيا میں امريكہ اور روس دو مہم كردار ہیں۔ جنہوں نے اس منطقہ كی تعمير و ترقی پر برے اثرات مرتب كئے ہیں۔ اس سارے كھيل میں سياسی پارٹياں اور اسلامی بيداری كوئی اثر انداز نہیں ہو رہی ہیں۔
اس مسئلہ میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' بين الاقوامی سياسی مسائل كے تجزیہ كار حسن بہشتی پور سے پوچھا تو انہوں نے كہا اس وقت وسطی ايشيا سياسی بے يقينی كا شكار ہے۔ یہ ممالك اپنی آزادی كے بيس سال گذرنے كے بعد بھی سياسی اور اقتصادی ترقی حاصل نہیں كر سكے كيونكہ یہاں كی حكومتیں داخلی مسائل میں ناكام ہیں اور ان كے امور میں ابھی تك كميونزم كے اثرات باقی ہیں۔ خارجی مسائل میں امريكہ اور روس كی وجہ سے بھی اختلافات كا شكار ہیں۔
1032135
نظرات بینندگان
captcha