ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كے تجزیے كے مطابق مصر كے صدارتی انتخابات كا دوسرا مرحلہ ختم ہوگيا اور اخوان المسلمين كے نامزد اميدوار محمد مرسی اپنے مدمقابل احمد شفيق سے جيت گئے ہیں۔ البتہ ابھی اس كے رسمی نتائج كا اعلان نہیں ہوا دوسری طرف فوجی كونسل نے پارليمنٹ كی تحليل كے بعد پوری طرح مصر كی سياست پر قبضہ كرنے كے بعد پارليمنٹ كے اختيارات بھی خود حاصل كرلئے ہیں۔ اسی لئے ايك اعلان میں اس كا اظہار بھی كرديا ہے۔
فوجی كونسل بجٹ كا اختيار، مسلح افواج كی كمانڈ۔ اسی طرح فوجی كونسل كے اعضا كی تعيناتی وغيرہ كے مكمل اختيارات حاصل كرلئے ہیں، اس لئے صدر فوجی كونسل كی موافقت كے بغير مسلح افواج كو حكم نہیں دے سكے گا۔
دوسری طرح فوجی كونسل نے اعلان كيا ہے جولائی كے آخر تك حكومت صدر كے حوالے كردی جائے گی حالانكہ صدر كے پاس كوئی اختيارات نہیں ہیں۔
1032824