ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كے تجزیے كے مطابق محمد مرسی كی كاميابی كا اعلان فقط خيال نہیں ہے بلكہ اليكشن كميشن كے ايك ركن نے بھی اس كی تاكيد كر دی ہے۔ دوسری طرف مصر میں گردش كرنے والی خبر پارليمنٹ كی تحليل ہے جس كی وجہ سے فوجی كونسل كو زيادہ اختيارات حاصل ہو گئے ہیں۔
اس سازش كا مركزی كردار عمر سلمان ہے۔ جس نے اس سے پہلے كہا تھا اگر محمد مرسی كامياب ہوا تو ملك میں مارشل لاء لگے گا ۔ ليكن جب اسے احمد شفيق كی شكست كا يقين ہوا تو سازش كا دوسرا حصہ پارليمنٹ كی تحليل كی صورت میں شروع كر ديا كيونكہ وہ نہیں چاہتا تھا كہ دونوں قومی ادارے انقلابيوں كے ہاتھ میں چلے جائیں البتہ آخر میں مارشل لاء كی طرف جائیں گے۔
ليكن كيا مارشل لاء لگنے سے انقلابی گھروں كو لوٹ جائیں گے۔ حالانكہ انقلابی مصر كے دونوں انتخابات جيت چكے ہیں اسی لیے مصری عوام دوسرے انقلاب سے راستے پر چل پڑیں گے۔
1033545