نائيجيريا میں امام موسی كاظم ''ع'' كی شخصيت كے مختلف پہلووں كا جائزہ

IQNA

نائيجيريا میں امام موسی كاظم ''ع'' كی شخصيت كے مختلف پہلووں كا جائزہ

17:18 - June 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2351449
ادب وآرٹ گروپ: نائيجيريا میں ''زاريا'' شہر كے بقية اللہ امام بارگاہ میں ايك اجلاس منعقد ہوا جس میں امام موسی كاظم ''ع'' كی شخصيت كے مختلف پہلووں كا جائزہ ليا گيا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق اس اجلاس میں ممتاز علماء اور سكالرز كے علاوہ عوام كی بڑی تعداد نے شركت كی، یہ اجلاس حركت اسلامی نائيجيريا سے وابستہ شھدا انسٹی ٹيوٹ كے تعاون سے 16 جون كو مقامی وقت كے مطابق 10 بجے شروع ہوا۔ اس سمينار كا آغاز قرآن كريم كی تلاوت سے ہوا اور پھر شھدا انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ شيخ حامد بيلو نے اپنے انسٹی ٹيوٹ كی كاركردگی رپورٹ پيش كی۔
آخر میں حركت اسلامی نائيجيريا كے رہبر شيخ ابراہيم يعقوب زكزكی نے امام موسی كاظم "ع'' كی شخصيت كے مختلف پہلووں كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے امام كے اخلاقی فضائل اور مصائب كو بيان كيا۔
1034433
نظرات بینندگان
captcha