نيتن ياہو كی غزہ پر زيادہ مہلك حملوں كی دھمكی

IQNA

نيتن ياہو كی غزہ پر زيادہ مہلك حملوں كی دھمكی

21:30 - June 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2354321
بين الاقوامی گروپ: صھيونی حكومت كے وزيراعظم نيتن ياہو نے دھمكی دی ہے كہ اگر ضرورت پڑی تو غزہ كے شہريوں پر زيادہ مہلك حملے كریں گے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے ''Palestine Infe'' سے نقل كيا ہے گذشتہ روز 24 جون كونيتن ياہونے غزہ پر گذشتہ سوموار كو ہونے والے ہوائی حملے كی طرف توجہ ديئے بغير كہا ہے ۔ اسرائيلی افواج كے حملے ان لوگوں كا جواب ہیں جو اسرائيلی شہريوں كو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
نيتن ياہو نے مذيد كہا: اسرائيلی سياست شہريوں كے دفاع میں یہ ہے كہ دشمنوں كے خلاف جنوبی علاقوں میں مہلك ہتھياروں كا استعمال جائز ہے۔
رپورٹ كے مطابق گذشتہ سوموار سے اسرائيلی حملوں میں ابھی تك 16 فلسطينی شہيد اور 70 سے زيادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
رپورٹ كے مطابق مصرنے اسرائيل اورحماس كے درميان ايك جنگ بندی كا معاہدہ كرايا تھا۔ ليكن اسرائيلی حملوں كی وجہ سے حماس نے اعلان كيا ہے اگر اسرائيلی حملے بند نہ ہوئے تو جنگ بندی كا معاہدہ توڑ ديا جائے گا۔
1037575
نظرات بینندگان
captcha