ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے فرانس سے شائع ہونے والے اخبار لوفگارو سے نقل كيا ہے حزب اللہ نے ايك بيانیے میں مصر كے صدارتی انتخابات میں محمد مرسی كی كاميابی كو تاريخی قرار ديتے ہوئے مبارك باد پيش كی اور كہا كہ ہم اميد كرتے ہیں كہ جہان اسلام میں مصر اپنی اصل حالت میں واپس آجائے گا ۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ حزب اللہ صدارتی انتخابات میں تاريخی كاميابی پر مصری عوام كو مبارك باد پيش كرتے ہیں اور كہا كہ مصر جہان عرب میں پر جميعت ترين ملك ہے اور اميد كی جاتی ہے كہ محمد مرسی كی حكومت كے سایے میں مصر خطے اورعالم اسلام میں مركزی كردار ادا كرے گا ۔
لوفگارو نے اپنے تجزیے میں لكھا ہے كہ مصر كی سابق حكومت كے ساتھ حزب اللہ كے اچھے تعلقات نہیں تھے اسی لئے حسنی مبارك حكومت كے سقوط سے حزب اللہ خوش ہے كيونكہ حزب اللہ مصراوراسرائيل كے درميان معاہدے سے ناخوش تھی ، اب جبكہ مصر میں محمد مرسی كی كاميابی سے اسلام پسندوں كی حكومت قائم ہوچكی ہے اس لئے اميد كی جاتی ہے كہ حزب اللہ اور مصری حكومت كے درميان اچھے روابط قائم ہوں گے ۔
1038251