عراق میں حسينی انسائيكلوپیڈيا كی تقريب رونمائی

IQNA

عراق میں حسينی انسائيكلوپیڈيا كی تقريب رونمائی

21:53 - June 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2356109
بين الاقوامی گروپ: عراق كی بابل يونيورسٹی میں دنيا كے سب سے بڑے حسينی انسائيكلوپیڈيا كی تقريب رونمائی منعقد ہوئی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس انسائيكوپیڈيا كی تقريب رونمائی حسينی مركز لندن كے تعاون سے منعقد ہوئی۔ اس انسائيكلوپیڈيا كو سب سے بڑے ثقافتی انسائيكلوپیڈيا كا عنوان حاصل ہے، اس كا موضوع امام حسين اور تحريك حسينی ہے اور اس كے مصنف دنيائے اسلام كے ممتاز عالم دين شيخ محمد صادق كرباسی ہیں۔
یہ انسائيكلوپیڈيا ۶۰۰ جلدوں پر مشتمل ہے اس میں امام حسين﴿ع﴾ اور حسينی تحريك كے بارے میں تحقيقاتی مقالے اشعار، قصايد وغيرہ درج ہیں۔
رپورٹ كے مطابق دنيا كے سب سے بڑے حسينی انسائيكلوپیڈيا كی تقريب رونمائی بابل يونيورسٹی میں ہوئی اس تقريب میں محققين، اساتيد اور عراق كے ثقافتی سرگرم كاركنوں نے شركت كی ہے۔
1038817

نظرات بینندگان
captcha