كويت میں قرآن مجيد كا نفيس نسخہ موجود ہے

IQNA

كويت میں قرآن مجيد كا نفيس نسخہ موجود ہے

21:23 - June 30, 2012
خبر کا کوڈ: 2357634
بين الاقوامی گروپ: تحفظ لوك ورثہ، دستكاری كمیٹی نے كويت میں قديم اور نفيس قرآن مجيد كے نسخے كی اطلاع دی ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا) نے كويت نيوز ايجنسی (KUNA )كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ تحفظ لوك ورثہ دستكاری كمیٹی كے چيئرمين انوارالرفاعی نے اعلان كيا ہے كہ قرآن كريم كا یہ نسخہ 1253 ھجری سے تعلق ركھتاہے جب كويت كے تيسرے امير شيخ جابر بن عبداللہ بن صباح كی حكومت تھی۔
انہوں نے كہاكہ قرآن كريم كا یہ نسخہ سليمان بن محمد آل غانم كے ہاتھ سے خطاطی ہوا ہے سالہاسال سے اسے محفوظ ركھا گياہے ۔رفاعی نے اعلان كيا كہ قرآن كريم كے ا س نفيس نسخے كو كويت كے شہر ''حولی'' كے عثمان ميوزيم میں ركھاگيا ہے ۔
1040980
نظرات بینندگان
captcha