بحرين میں ۲۰۱۱ كے ممتاز حفاظ اور قُرّا كی قدردانی

IQNA

بحرين میں ۲۰۱۱ كے ممتاز حفاظ اور قُرّا كی قدردانی

20:02 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359452
بين الاقوامی گروپ: بحرين كی وزارت انصاف، مذہبی امور اور اوقاف نے 2011 كے ممتازحفاظ اور قُرّا كی قدردانی كے لئے جامع مسجد (احمد الفاتح) میں ايك تقريب منعقد كی ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے بحرين سے شائع ہونے والے اخبار "الوسط" سے نقل كيا ہے یہ تقريب بحرين كے وزير انصاف، مذہبی امور اور اوقاف شيخ خالد بن علی آل خليفہ كی زيرنگرانی منعقد ہوئی ہے۔
اس وزارت كے نمائندے فريد يعقوب مفتاح نے اس تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا: قرآنی مراكز اور قرآن كريم كے اساتيد بحرين میں اہم كام كررہے ہیں اور خلوص دل كے ساتھ قرآنی تعليمات فروغ دے رہے ہیں۔ قرآن كريم كی خدمت كرنا ہمارے لئے افتخار ہے۔
بحرين كے قرآنی مراكز كے نمائندے ايمن عبدالغنی ابراہيم عبدالغنی نے تمام قرآنی اساتيد، قرآنی طلباء اور محققين سے درخواست كی كہ قرآنی تعليمات كو معاشرہ میں عام كرنے كو كوشش كریں ۔
آخر میں 2011 كے ممتاز قراء ، حفاظ اور قرآنی محققين كی قدردانی اور انعامات تقسيم كئے گئے۔
1041079
نظرات بینندگان
captcha