آل سعود حكومت اسرائيل كی آلہ كار ہے

IQNA

آل سعود حكومت اسرائيل كی آلہ كار ہے

20:05 - July 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2359455
بين الاقوامی گروپ: عراق كے شہر نجف اشراف كے امام جمعہ نے 29 جون كو نماز جمعہ كے خطبے میں كہا: حكومت آل سعود بدعنوان ہے اور اس كی بنياد اسرائيلی آلہ كاری ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) فرانس كی سركاری نيوز ايجنسی (AFP) كے حوالے سے نقل كيا ہے۔ نجف اشرف كے امام جمعہ سيد صدر الدين قبانچی نے كہا: سعودی عرب كی حكومت بدعنوان ہونے كے علاوہ اسرائيل كی آلہ كار ہے اس لئے اسے تبديل ہونا چاہیے۔
سيد صدر الدين قبانچی نے كہا: آج سعودی عرب كے شيعہ اور سنی اس بدعنوان حكومت كے ہاتھوں تنگ آچكے ہیں اور مدد كی درخواست كررہے ہیں۔
نجف اشرف كے خطيب جمعہ نے اپنی گفتگو كے دوسرے حصے میں شام كے مسئلہ پر بات كرتے ہوئے كہا: آج ہم شام كے بارے میں ہم دوغلی پاليسی كے گواہ ہیں اور ديكھ رہے یہں كہ شامی حكومت كے مخالفين كی سرپرستی غير ملكی كررہے ہیں۔ انہوں نے آخر میں كہا: آج شامی مخالفين كی حمايت كی جارہی ہے جبكہ بحرين میں پرامن مخالفين كے بارے میں عالمی برادری نے خاموشی اختيار كی ہوئی ہے بلكہ سعودی افواج بحرين كے پرامن مظاہرين پر بدترين تشدد كررہی ہے۔
1040943
نظرات بینندگان
captcha