ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) فرانس كی سركاری نيوز ايجنسی (AFP) كے حوالے سے نقل كيا ہے۔ نجف اشرف كے امام جمعہ سيد صدر الدين قبانچی نے كہا: سعودی عرب كی حكومت بدعنوان ہونے كے علاوہ اسرائيل كی آلہ كار ہے اس لئے اسے تبديل ہونا چاہیے۔
سيد صدر الدين قبانچی نے كہا: آج سعودی عرب كے شيعہ اور سنی اس بدعنوان حكومت كے ہاتھوں تنگ آچكے ہیں اور مدد كی درخواست كررہے ہیں۔
نجف اشرف كے خطيب جمعہ نے اپنی گفتگو كے دوسرے حصے میں شام كے مسئلہ پر بات كرتے ہوئے كہا: آج ہم شام كے بارے میں ہم دوغلی پاليسی كے گواہ ہیں اور ديكھ رہے یہں كہ شامی حكومت كے مخالفين كی سرپرستی غير ملكی كررہے ہیں۔ انہوں نے آخر میں كہا: آج شامی مخالفين كی حمايت كی جارہی ہے جبكہ بحرين میں پرامن مخالفين كے بارے میں عالمی برادری نے خاموشی اختيار كی ہوئی ہے بلكہ سعودی افواج بحرين كے پرامن مظاہرين پر بدترين تشدد كررہی ہے۔
1040943