عراق میں فقط جون كے مہينے میں 200 شيعہ افراد قتل ہو ئے

IQNA

عراق میں فقط جون كے مہينے میں 200 شيعہ افراد قتل ہو ئے

21:46 - July 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2361356
بين الاقوامی گروپ : رائٹر نيوز ايجنسی كی رپورٹ كے مطابق جون كے مہينے میں عراقی شيعوں پر دہشت گرد حملوں میں 237 افراد جان بحق اور 603 زخمی ہوئے ہیں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے '' 1europ '' نیٹ ورك سے نقل كيا ہے فرانسيسی ذرائع ابلاغ نے جون كے مہينے میں دہشت گرد حملوں میں ہلاك ہونے والے افراد كے اعداد وشمار كی وجہ سے جون كو (شيعوں كے قتل عام كا مہينے ) قرار ديا ہے ۔
رائٹر كی رپورٹ كے مطابق جون كا مہينہ اس سال كا خونی مہينہ تھا جس میں 263 شيعہ عراقی قتل ہوئے ۔ عراقی وزارت نے ہلاك اور زخميوں كی تعداد 131 اور 269 بتائی ہے ليكن نيوز ايجسنی رائٹر نے پوليس ، میڈيكل ذرائع اور سيكورٹی ذرائع كے اعداد و شمار كے مطابق جان بحق اور زخمی ھونے والے افراد كی تعداد 237 اور 603 بتائی ہے۔
ياد رہے گذشتہ مہينے میں القاعدہ گروپوں نے عراق كے مختلف شہر مخصوص بغداد اور كاظمين میں دہشت گرد حملے كر كے شيعہ زائرين كو شھيد كيا تھا ۔
1043724
نظرات بینندگان
captcha