ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے (arte\tv) نیٹ ورك سے نقل كيا ہے سلفی گروپ جو اپنے آپ كو (انصار دين ) كہتے ہیں شمالی مالی كا كنٹرول اپنے ہاتھوں میں لے ليا ہے۔ يونسكو نے جن مقدس مقامات كو عالمی ثقافتی ورثہ قرار ديا تھا ان میں سے كچھ مقبروں كو تباہ كر ديا اسی طرح گذشتہ رور مالی كے شھر ٹمبكٹو كی تاريخی مسجد (سيد يحيی) كے مركزی حصے كو تباہ كر ديا ۔
عينی شاہدين نے ذرائع ابلاغ كے نمائندوں سے بات چيت كرتے ہوئے بتايا كہ پندرھویں صدی عيسوی میں تعمير ھونے والی تاريخی مسجد (سيد يحيی) پر انصار دين كے اراكين نے حملہ كيا اور مركزی دروازے كو مكمل طور پر تباہ كر ديا۔
ياد رہے مركزی دروازے كو كبھی كھولا نہیں جاتا تھا ۔ یہ شدت پسند سلفی گروپ وھابی عقائد كے مطابق زيارتوں اور مقبروں كو بدعت سمجھتا ہے ابھی تك ٹمبكٹو شھر كے آٹھ تاريخی مقامات كو تباہ كر چكا ہے ۔
1043773