مراكش ؛ ماہ رمضان كے موقع پر ۲۴ جديد مساجد كا افتتاح

IQNA

مراكش ؛ ماہ رمضان كے موقع پر ۲۴ جديد مساجد كا افتتاح

23:36 - July 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2362047
بين الاقوامی گروپ : مراكش كی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے بتايا ہے كہ امسال ملك كے مختلف شہروں میں ۲۴ جديد مساجد كا ماہ رمضان كی ابتدا میں ہی افتتاح كر ديا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مراكش كی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے ايك بيان میں كہا : امسال ماہ مبارك رمضان میں مسلمان شہريوں كو بہتر انداز سے خدمات فراہم كرنے كے حوالے سے ملك میں ۲۴ مساجد كا اضافہ ہو گا كہ جن میں سے ۱۸ مساجد بالكل نئی ہیں جبكہ چھ ديگر مساجد كی تعمير نو كی گئی ہے اور انہیں سالہا سال كے بعد امسال نمازيوں كے لیے كھول ديا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ مراكش میں گزشتہ سال بھی ماہ رمضان المبارك كے موقع پر گيارہ مساجد كا افتتاح كيا گيا تھا ۔
1045970
نظرات بینندگان
captcha