بنين میں پندرہ شعبان کے موقع پر جشن كا انعقاد

IQNA

بنين میں پندرہ شعبان کے موقع پر جشن كا انعقاد

22:43 - July 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2362874
سياسی و اجتماعی گروپ : 15 شعبان المعظم بمطابق 7 جولا‏‏ئی كو مؤسسه الزهراء نے مغربی افريقہ میں واقع ملك بنين كے شہر كوتونو cotonou میں امام عصر (عج) كے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن کا انعقاد كيا ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ افريقہ كی رپورٹ كے مطابق لبنانی مہاجرين کی زیر نگرانی مصروف عمل مؤسسه الزهراء کے زیر اہتمام ملكی سطح پر 15 شعبان كی پرمسرت مذہبی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔
بنین میں منعقدہ اس خصوصی جشن میں اہم حكومتی شخصیات كے علاوہ مقامی شيعوں کی بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔
بنين ستر لاكھ كی آبادی پر مشتمل ملك ہے كہ جس میں سے نصف شيعہ مسلمان ہیں اور یہاں كے شيعہ ايام عزاداری و جشن كو مذہبی جوش و خروش كے ساتھ مناتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ بنین میں اسلام کی آمد ايران كے شہنشاہی نظام كے خاتمے کی ہم زمان ہے ۔
1046411
نظرات بینندگان
captcha