ايران كی قرانی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے aufaitmaroc نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كيا ہے ۶ جولائی نماز جمعہ كے بعد سودڈانی مسلمانوں نے حكومت كےخلاف دار الحكومت خرطوم میں مظاھرے كیے جنہیں منتشر كرنے كےلئے سيكورٹی فورسزز نے آنسو گيس كا استعمال كيا ہے اسی طرح سوڈانی پوليس نے غير ملكی صحافيوں كو ان مظاھروں كی كوريج كرنے پر گرفتار كر ليا۔
دار الحكومت خرطوم كی مسجد نبوی كے سامنے گذشتہ ہفتے بھی سينكڑوں لوگوں نے حكومت كے خلاف مظاھرہ كيا تھا جس میں سيكورٹی فورسزز نے بڑی تعداد میں مظاھرہ كرنے والوں كو گرفتار كر ليا تھا ۔ سول سوسائٹی نے گذشتہ مہينے سے ابھی تك گرفتار ہونے والے افراد كی تعداد دو ہزار بيان كی ہے ليكن سركاری ذارئع نے اس كی تائيد نہیں كی ہے ۔
1046499