آل خليفہ كے تشدد سے بحرينی انقلاب میں وسعت آئے گی

IQNA

آل خليفہ كے تشدد سے بحرينی انقلاب میں وسعت آئے گی

23:07 - July 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2363706
بين الاقوامی گروپ : آل خليفہ كی تشدد كی پاليسی سے بحرينی انقلاب نہیں روكے گا بلكہ بے گناہ افراد كے خون سے انقلاب میں وسعت آئے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ''ریڈيو نور لبنان'' سے نقل كيا ہے شيعہ علماء كونسل كے چئيرمين اور بحرين شيعوں كے رھبر آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے مسجد امام صادق میں نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا : آل خليفہ حكومت كے تشدد سے انقلاب روكا نہیں جا سكے گا بلكہ یہ انقلاب وسعت پيدا كر ے گا ۔
انہوں نے كہا : بحرينی حكومت كی شھريوں كے قتل عام كی پاليسی سے انقلاب كو نہیں روكا جا سكتا بلكہ اس سے انقلاب میں تيزی آئے گی اس تشدد سے بحرينی ملت شكست نہیں كھائی گئی بلكہ بحرين كے ملت كی دل سے خوف ختم ہو چكا ہے اور اب زيادہ شدت كے ساتھ انقلاب كی كاميابی كے كوشاں ہیں ۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے كہا سيكورٹی فورسزز اور فوج كے بعض افراد كا اخراج فقط بين الاقوامی دباؤ سے نكلنے كے لئے كيا گيا ہے كيونكہ مظاھرين اور قومی راہمناؤں پر تشدد جاری ہے ۔
1046677

نظرات بینندگان
captcha