ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ lebanonfiles، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ كا افتتاح حزب اللہ كی ايگزيكٹو كونسل كے سربراہ سيد ھاشم صفی الدين نے برجستہ لبنانی شخصيات كی موجودگی میں كيا ۔
سيد ھاشم صفی الدين نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے معاشرے میں علم و ثقافت كی تقويت اور امت اسلام كو درپيش چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے آگاہی پيدا كرنے كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ حوزہ علمیہ بقیۃ اللہ كی افتتاحی تقريب لبنان میں امام عصر (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے معنقد كی گئی ۔
1047568