صہيونی جيلوں میں بچوں پر بدترين تشدد

IQNA

صہيونی جيلوں میں بچوں پر بدترين تشدد

19:37 - July 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2364543
بين الاقوامی گروپ : صہيونی جيلوں میں قيد بچوں كے ايك گروپ نے بتايا ہے كہ اسرائيلی فوجی فلسطينی بچوں پر بد ترين جسمانی تشدد كرتے تھے ۔
ايران كی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے palestine info سے نقل كيا ہے ۔ صہيونی جيلوں كے تفتيشی افسر فلسطينی بچوں سے اعتراف حاصل كرنے كے لئے ان پر بد ترين تشدد كرتے ہیں ۔ اعداد و شمار كے مطابق دريائے اردن كے مغربی كنارے اور مقبوضہ بيت المقدس سے گذشتہ دس سالوں میں صہيونی افواج نے نو ہزار بچے گرفتار كئے ہیں ۔
ايك فلسطينی بچہ جس كا نام محمد ہے اس نے بتايا ہے كہ ايك اسرائيلی فوجی نے اسے دھمكی دی كہ اگر اسرائيلی فوجيوں پر پتھراؤ كا اعتراف نہیں كيا تو جنسی تشدد كرے گا ۔ ايك دوسرے بچے نے بتايا كہ اسرائيلی فوجی كہتے تھے ہمارے لئے جاسوسی كرو يا پھر مار كھاتے رہو۔
صہيونی حكومت كسی بھی بين الاقوامی انسانی حقوق كے قوانين كا احترام نہیں كرتی ہے ۔
1049712

نظرات بینندگان
captcha