بنگلاديش ؛ مجلہ (فجر) كے نئے شمارے كی بنگالی زبان میں اشاعت

IQNA

بنگلاديش ؛ مجلہ (فجر) كے نئے شمارے كی بنگالی زبان میں اشاعت

23:44 - July 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2365567
ثقافت و ہنر گروپ : ۱۰ جولائی كو بنگلاديش میں انجمن (پنجتن خولنا)كے توسط سے شيعوں كے خصوصی مجلے (فجر) كے انيسویں شمارے كو بنگالی زبان میں شائع كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، یہ مجلہ ۸ صحفوں میں میں منتشر كيا گيا ہے جس میں سرفہرست امام عصر (عج) كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے مبارك باد پر مشتمل مقالہ شائع كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ ظہور امام زمانہ (عج) میں خواتين كا كردار ، خودپسندی ايسا گناہ جو ہلاكت كے اصلی ترين عوامل میں سے ہے ، احاديث نبوی(ص) ، اول وقت میں نماز كے قيام پر امام خمينی(رہ) كی تاكيد ، ميلاد امام حسين (ع) كی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگراموں كی رپورٹ اور داستان حضرت يوسف (ع) جيسے قرآن كريم كے مختلف قصے اس مجلے كے اصلی موضوعات میں شامل ہیں ۔
10497491
نظرات بینندگان
captcha