شھدائے قطيف كی تشيع جنازہ

IQNA

شھدائے قطيف كی تشيع جنازہ

20:13 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366471
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب كے شيعہ نشين صوبے قطيف میں گذشتہ رات 10 جولائی كو آيت اللہ نمر كی گرفتاری كے خلاف پر امن مظاہرين پر سعودی سيكورٹی فورسرز كی فائرنگ سے شہيد ہونے والے دو افراد كی تشيع جنازہ ہو گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے ۔ شھر قطيف كے عوام نے بالآخر دو شہيدوں كے جسد لے كر ان كی تشيع جنازہ كر دی ۔ شہداء كے اجساد كی تصاوير سے پتہ چلتا ہے كہ ايك شہيد جن كا نام الفلفل ہے ان كے بدن پر متعدد گوليوں كےنشانات موجود ہیں ۔ ان شہداء كی تشيع جنازہ كے موقع پر سيكورٹی فورسرز موجود نہیں تھیں ۔
سعودی سيكورٹی فورسرز نے 8 جولائی كو ايك مسلح ايكشن میں شيعہ عالم دين كو گولی مار كر زخمی كرنے كے بعد گرفتار كر ليا تھا ۔ جس كے نتيجے میں مشرقی سعودی عرب كے عوام نے پر امن مظاہرے كئے جن پر سيكورٹی فورسرز كے حملہ سے دو افراد شہيد اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔
1050230
نظرات بینندگان
captcha