بحرين میں آيت اللہ نمر سے اظہار يكجہتی كے لئے مظاہروں كا اعلان

IQNA

بحرين میں آيت اللہ نمر سے اظہار يكجہتی كے لئے مظاہروں كا اعلان

21:35 - July 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2366517
بين الاقوامی گروپ : بحرينی انقلابيوں نے شيعہ عالم دين آيت اللہ نمر اور سعودی شہداء كی فيمليوں سے اظہار يكجہتی كےلئے پورے ملك میں مظاہروں كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے ان مظاہروں كا سلوگن (قطيف سے بحرين تك ايك ملت نہ دو ملك ) ہو گا مظاہرين آيت اللہ نمر باقر النمر شيعہ عالم دين جنہیں اس ملك میں گرفتاركر ليا گيا ہے اور سعودی شہداء كے ساتھ اظہار يكجہتی كریں گے ۔ ان پر امن مظاہروں میں آيت اللہ نمر كی حمايت كااعلان كيا جائے گا ۔
14 فروری الائنس بحرين نے بھی آيت اللہ نمر سے يكجہتی كا اظہار كرتے ہوئے '' عمليات نمر'' جاری كرتے ہوئے ملك كے 60 راستوں كو بند كر ديا ہے جن میں بادشاہ اور وزير اعظم كے محلوں كو جانے والے راستے بھی شامل ہیں ۔ اس كے علاوہ بحرين كے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں كے خلاف سيكورٹی فورسرز نے زہريلی گيس كا استعمال كرتے ہوئے مظاہرين كو منتشر كر ديا ۔
1050187
نظرات بینندگان
captcha