ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے العالم نيوز چينل سے نقل كيا ہے ان مظاہروں كا سلوگن (قطيف سے بحرين تك ايك ملت نہ دو ملك ) ہو گا مظاہرين آيت اللہ نمر باقر النمر شيعہ عالم دين جنہیں اس ملك میں گرفتاركر ليا گيا ہے اور سعودی شہداء كے ساتھ اظہار يكجہتی كریں گے ۔ ان پر امن مظاہروں میں آيت اللہ نمر كی حمايت كااعلان كيا جائے گا ۔
14 فروری الائنس بحرين نے بھی آيت اللہ نمر سے يكجہتی كا اظہار كرتے ہوئے '' عمليات نمر'' جاری كرتے ہوئے ملك كے 60 راستوں كو بند كر ديا ہے جن میں بادشاہ اور وزير اعظم كے محلوں كو جانے والے راستے بھی شامل ہیں ۔ اس كے علاوہ بحرين كے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں كے خلاف سيكورٹی فورسرز نے زہريلی گيس كا استعمال كرتے ہوئے مظاہرين كو منتشر كر ديا ۔
1050187