ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ جنوب مغربی ايشيا كی رپورٹ كے مطابق ، اس كانفرنس كی ابتدا میں علامہ "غفران محمود سيالوی" نے خيال ظاہر كيا : برصغير میں اسلامی عرفا كی آمد سے قبل لوگوں ہندو مذہب کی پیروی کرتے تھے اور جب ايران اور ديگر اسلامی ممالك سے عرفا نے اسلام كی تبليغ كے لیے اس خطے كا سفر كيا تو سينكڑوں افراد نے اسلام کو قبول کر لیا تھا ۔
انہوں نے واضح کیا : اسلامی عرفا اور مذہبی علما کی کوششوں سے اس ملک میں اسلامی ثقافت کو فروغ حاصل ہوا اس بنیاد پر عصر حاضرمیں ہرمسلمان کا یہ فرض بنتا ہے اسلامی عرفا کی یاد منائے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ کانفرنس علما ، ماہرین اور مفکرین کی موجودگی میں مقامی وقت کے مطابق صبح ۹ بجے سے ۱۲ بجے تک منعقد کی جائے گی۔
1050490