عربی انقلابوں میں اسلامی بيداری نے مركزی کردار ادا كيا

IQNA

عربی انقلابوں میں اسلامی بيداری نے مركزی کردار ادا كيا

23:48 - July 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2367399
بين الاقوامی گروپ: ممتاز مسلمان برطانوی روزنامہ نگار بریڈلی يوان جو خواتين اور اسلامی بيداری كانفرنس میں شركت كے لئے تہران آئے ہیں انہوں نے كہا : خطے میں آنے والے عرب انقلابوں میں اسلامی بيداری نے مركز كردار ادا كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے press tv كے حوالے سے نقل كيا ہے ریڈلی نے كہا حقيقت میں جب تيونس كے انقلاب كا آغاز ہوا تو لوگ كہتے تھے یہ ايك سيكولر تحريك ہے كيونكہ یہ فيس بك اور ٹویٹر كا انقلاب ہے ۔ كيا یہ حقيقت ہے جو ان تحريكوں میں شركت كررہے تھے وہ اسلام كے بارے میں كوئی نظر نہیں ركھتے تھے حالانكہ بن علی نے خواتين كا پردہ ختم كرديا تھا جو جوان مساجد میں جاتے تھے انہیں جيلوں میں بند كرديا جاتا تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا آج یہ جوان حقيقی اسلام كا ادراك كررہے ہیں اور یہ وہی چيز ہے جو مصر میں واقع ہونے جارہی ہے ۔ ان ممالك میں جب بھی جاتا ہوں ۔ باحجاب خواتين كی تعداد میں اضافہ ہوتا ديكھ رہا ہوں اسی طرح ايك ہفتے پہلے ليبا كا سفر كيا وہاں بھی لوگ حقيقی اسلام كا ادراك كررہے ہیں اور یہ بے شك اسلامی بيداری ہے ۔
۱۰۵۱۶۰۲
نظرات بینندگان
captcha