ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الدير كے جوانوں نے شيعہ قيديوں بالخصوص آل خليفہ كی جيلوں میں قيد و بند كی صعوبتیں برداشت كرنے والی معروف شخصيات كے ساتھ اظہار يكجہتی كے لیے شہر كے تمام اصلی راستوں كو بند كرديا ہے ۔
اسی طرح جزيرہ (سترہ) میں بھی جوانوں نے شہيد (احمد فرحان) روڈ كو ٹائر جلا كر بلاك كرديا ہے ۔
واضح رہے كہ ۱۳ جولائی كو بحرين كی سيكورٹی فورسز نے مختلف سياسی گروپوں كی كال پر منعقد كیے گئے پرامن مظاہرں پر حملہ كيا اور مظاہرين كو منتشر كرنے كے لیے زہريلی اور آنسو گيس كا استعمال كيا ہے ۔
1052661