ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، یہ قرآنی محفل كربلا میں واقع حرم امام حسين (ع) كے صحن میں منعقد كی گئی ہے۔
مذكورہ محفل میں ملكی اور غير ملكی بين الاقوامی قاريوں من جملہ ؛ مصر كے ممتاز قاری محمود السعيد الزناتی اور احمد عبد الحی كے علاوہ عراق كے بين الاقوامی قاری ميثم التمار نے بھی شركت كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ محفل میں قرآنی پروگراموں كے شوقين اور متعدد زائرين نے بھی بھرپور شركت كی ہے ۔
1053259