ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز نیٹورك «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ دنوں میں سعودی حكومت كے خلاف مظاہرے ملك كے ديگر شہروں تك پھيل گئے ہیں۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے پوليس كے وحشيانہ تشدد كی پرزور مذمت كرتے ہوئے ۸ جولائی كو سيكورٹی فورسز كے حملے میں زخمی اور گرفتار ہونے والے ممتاز شيعہ عالم دين شيخ نمر كی فوری آزادی كا مطالبہ كياہے ۔
قابل ذكر ہے كہ سعودی سيكورٹی فورسز نے ۲۳ جولائی كو عوامیہ شہر میں شيخ نمر كی حمايت میں جاری مظاہرے پر حملہ كر كے ۱۸ سالہ شيعہ جوان كو شہيد كر ديا تھا۔
1054312