سعودی عرب میں وحشيانہ تشدد كے باوجود حكومت مخالف مظاہرے جاری

IQNA

سعودی عرب میں وحشيانہ تشدد كے باوجود حكومت مخالف مظاہرے جاری

23:37 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370272
بين الاقوامی گروپ : آل سعود كی سيكورٹی فورسز كے انسانيت سوز مظالم كے باوجود سعودی مظاہرين كی جانب سے حكومت مخالف مظاہروں كا سلسلہ جاری ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز نیٹورك «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ گزشتہ دنوں میں سعودی حكومت كے خلاف مظاہرے ملك كے ديگر شہروں تك پھيل گئے ہیں۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے پوليس كے وحشيانہ تشدد كی پرزور مذمت كرتے ہوئے ۸ جولائی كو سيكورٹی فورسز كے حملے میں زخمی اور گرفتار ہونے والے ممتاز شيعہ عالم دين شيخ نمر كی فوری آزادی كا مطالبہ كياہے ۔
قابل ذكر ہے كہ سعودی سيكورٹی فورسز نے ۲۳ جولائی كو عوامیہ شہر میں شيخ نمر كی حمايت میں جاری مظاہرے پر حملہ كر كے ۱۸ سالہ شيعہ جوان كو شہيد كر ديا تھا۔
1054312
نظرات بینندگان
captcha