لندن ؛ المپيك گيموں كے دوران (افطار ۲۰۱۲) منصوبے كا اجرا

IQNA

لندن ؛ المپيك گيموں كے دوران (افطار ۲۰۱۲) منصوبے كا اجرا

23:38 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370274
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ كے دارالحكومت لندن میں المپيك گيموں كے ساتھ ہی ماہ مبار رمضان كی آمد كے موقع پر (افطار ۲۰۱۲) منصوبے كا اجرا كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائٹ «al-manakh»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ برطانیہ كی مساجد اور اسلامی مراكز نے اعلان كيا ہے كہ لندن میں ۲۰۱۲ المپيك گيموں كے دوران مسلمان ٹورسٹوں كو خدمات فراہم كرنے كے لیے (افطار ۲۰۱۲) منصوبے كا اجرا كيا جائے گا ۔
برطانیہ كے دينی مراكز نے زورديا ہے كہ افطار كی ميزبانی صرف مسلمانوں كے لیے نہیں ہے بلكہ ديگر شہری بھی اذان مغرب كے بعد ان مراكز میں كہ جن كا اعلان بعد میں كيا جائے گا ، ماہ رمضان كے با بركت دسترخوان سے استفادہ كر سكتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال غیر مسل شہری المپیک مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ ماہ رمضان اور روزوں کے آداب سے بھی بیشتر آشنائی حاصل کریں گے ۔
1054363
نظرات بینندگان
captcha