عوام كا حقيقی مطالبہ آل سعود حكومت كی سرنگونی ہے

IQNA

عوام كا حقيقی مطالبہ آل سعود حكومت كی سرنگونی ہے

23:39 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370276
بين الاقوامی گروپ : سعودی عوام نے ملك پر حاكم سياسی نظام كی تبديلی اور عوام كو اپنے فيصلے كرنے كے لیے موقع فراہم كرنے پر زور ديا ہے ، درحالنكہ سعودی حكوت عوامی مطالبات كو مسلسل نظر انداز كر رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روزنامہ القدس العربی نے (سعودی عرب اور مستقبل كے خطرات) كے عنوان سے سعودی عرب سے تعلق ركھنے والی مصنفہ اور سياسی تجزیہ نگار مضاوی الرشيد كے ايك مقالے میں لكھا ہے كہ گزشتہ دو سال كے دوران عوام كے مطالبات پورے كرنے میں ناكامی كے بعد اب سعودی حكام كے پاس فوجی طاقت كے استعمال كا آپشن باقی رہ گيا ہے ۔
اس مقالے میں سعودی سيكورٹی فورسز كی جانب سے آيت اللہ نمر كو زخمی اور گرفتار كرنے كے بارے میں درج كيا گيا ہے كہ شيخ نمر كی گرفتاری كے بعد انٹرنیٹ كی سوشل ويب سائیٹوں میں "جمہوریہ احسا اور قطيف" كی اصطلاح نے تيزی سے رواج پايا ہے ۔
1054421
نظرات بینندگان
captcha