ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے امارات کی نیوز ایجنسی (وام) کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نشستیں پہلی مرتبہ دبئی کے محکمہ ٹورزم اور بزنس مارکیٹنگ کے تعاون سے گیارہویں رمضان فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کی جائیں گی ۔
واضح رہے کہ یہ فیسٹیول (نسیم رحمت ) کے نام سے منعقد کیا جا رہا ہے جو مختلف نشستوں ، تعلیمی کورسز کے علاوہ سماجی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا ۔
قابل ذکر ہے کہ ان میں سے بعض نشستیں سیرت انبیاء(ع) ، نسیم رحمت ، حمد اور شکر خدا ، قرآن کریم میں خواتین کے قصے اور ان جیسے دیگر موضوعات پر مشتمل ہوں گی ۔
1056215