ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی(ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ lebanonfiles، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ کمیٹی نے اسرائیل کے ساتھ ۳۳ روزہ جنگ میں حزب اللہ کی کامیابی کی چھٹی سالگرہ کے موقع پراپنے جاری کردہ بیان میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس عظیم الہی کامیابی کی سالگرہ مزاحمت اسلامی کی فداکاریوں اور عظیم کارناموں کی یاد تازہ کرتی ہے اور ہم اس دن دوبارہ اللہ اور مؤمنین کے ساتھ وعدہ کرتے ہیں کہ آزادی ، عزت اور وقار کے اس راستے میں ہمشہ کی طرح آپ کے ساتھ ہیں ۔
1056150