ايران كی قرآنی خبر رساں ايجسنی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ واشنگٹن كے اسلامی مركز كے امام محمد العاصی نے خيال ظاہر كياہے كہ اگر دنيا كے كسی دوسرے ملك میں كسی اوراقليت پر اس قسم كا وحشيانہ ظلم كيا جاتا تو یہ خبر دنيا بھر كے اخبار كی شہ سرخيوں میں نماياں ہوتی ، درحالنكہ مغربی ذرائع ابلاغ میں اس المیے كی طرف كسی قسم كی توجہ نہیں كی گئی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہےكہ اس مسئلے پر مجرمانہ خاموشی ہمیں یہ پيغام دے رہی ہے كہ عالمی برادری كے نزديك مسلمانوں كے خون كی كوئی قيمت نہیں ہے۔
انہوں كہا ہے كہ جو ملك بھی فوجی قوتوں كے زور پر جمہوريت قائم كرنے كی كوشش میں ہے مسلمانوں كے قتل عام اور قومی نسل كشی كا بازار گرم كرتا ہے ۔
1057671