آج اكثر اسلامی ممالك میں رمضان كا پہلا دن

IQNA

آج اكثر اسلامی ممالك میں رمضان كا پہلا دن

23:24 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373114
بين الاقوامی گروپ : آج ۲۰ جولائی كو سعودی عرب ، امارات ، قطر ، كويت ، يمن ، اردن ، مصر ، بحرين ، فلسطين ، تيونس ، الجزائر ، لبنان اور عراق كے اہل تسنن نے رمضان كے آغاز كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)نے اطلاع رساں ويب سائیٹ الجزيرہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب ، امارات ، قطر ، كويت ، يمن ، اردن ، مصر ، بحرين ، فلسطين ، تيونس ، الجزائر ، لبنان اور عراق كے اہل تسنن نے اعلان كيا ہے كہ رؤيت ہلال كمیٹی نے ماہ مبارك كا چاند دكھائی دينے كی اطلاع دی ہے لہذا آج ان ممالك میں ماہ رمضان كا پہلا دن ہے ۔
واضح رہے كہ عمان ، شام ، لبنان كی شيعہ سپريم كونسل اور اسلامی جمہوریہ ايران نے جمعے كو ماہ شعبان كے آخری دن كا اعلان كيا ہے اور ہفتے كے دن كو ماہ رمضان كا پہلا دن قرار ديا ہے ۔
1057621
نظرات بینندگان
captcha