جمہوریہ آذربائیجان میں ۲۱ جولائی سے ماہ رمضان کا آغاز

IQNA

جمہوریہ آذربائیجان میں ۲۱ جولائی سے ماہ رمضان کا آغاز

23:26 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373121
بین الاقومی گروپ : قفقاز کے مسلمانوں کی جانب سے ۲۱ جولائی کو آذربائیجان میں رمضان المبارک کے مہینے کا پہلا دن اعلان کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «APA»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ۱۷ جولائی کو قفقاز کے مسلمان ججز کونسل نے سال ۲۰۱۲ کے ماہ رمضان کا پہلا دن ۲۱ جولائی کو قرار دیا ہے ۔
اس بیان میں کہا ہے گیا ہے تحقیقات کی بنیاد پر ۱۹ یا ۲۰ اگست کو جمہوریہ آذربائیجان میں عید الفطر کا دن ہوگا۔
واضح رہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر قفقاز کے مسلمان ججز کونسل کے صدر اللہ شکور پاشازادہ نے جمہوریہ آذربائیجان کے تمام علما سے ایک ہی وقت میں مساجد سے اذان دینے کی اپیل کی ہے۔
1056075
نظرات بینندگان
captcha