ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «ameinfo» کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کے اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور تعلقات عامہ ادارے کے انچارج فہد المخیضم نے واضح کیا ہے کہ اس نئے قرآنی نسخے کی رونمائی کویت فنانس ہاؤس کوکویت میں پہلے اسلامی بینک کے عنوان سے معرفی اور ان افراد کے لیے قرآن تک رسائی کو آسان بنائی گی جو عام طور پر عصر حاضر کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور الکٹرانکس کو استعمال کرتے رہتے ہیں ۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس قرآن کا پہلا نسخہ دو سال پہلے پیش کیا گیا تھا اور اس کی دیگر خصوصیات میں سے الفاظ یا معنی کی تلاش اور مربوط سورہ تک با آسانی رسائی کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے ۔
1056298