آيت اللہ نمر كی جانب سے جيل میں بھوك ہڑتال

IQNA

آيت اللہ نمر كی جانب سے جيل میں بھوك ہڑتال

21:03 - July 21, 2012
خبر کا کوڈ: 2373959
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب میں انسانی حقوق كے ادارے نے جيل میں بھوك ہڑتال كرنے والے ممتاز شيعہ عالم دين آيت اللہ شيخ نمر باقر النمر كی خراب صحت كے بارے میں خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب میں انسانی حقوق كے ادارے نے شيخ نمر كے گھر والوں كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ وہ ظہران نامی ہسپتال میں داخل ہیں ۔
آيت اللہ نمر كے خاندان نے زور ديا ہے كہ سكيورٹی حكام نے شيخ نمر كے ساتھ ملاقات كے بعد ان پر دباؤ ڈالا ہے كہ لوگوں كوشيخ نمر كی اچھی صحت كے بارے میں خبر دیں ۔
انسانی حقوق كے مطابق شيخ نمر پر تشدد كيا گيا ہے جس كے آثار ان كے چہرے پر واضح ہیں جبكہ تشدد سے ان كے دو دانت بھی ٹوٹ گئے ہیں ۔
1058181
نظرات بینندگان
captcha